7 ستمبر 2012 - 19:30

امریکہ نے پاکستان سےکہا ہے کہ حقانی گروہ پر مزید دباؤ ڈالے۔

ابنا: امریکی وزار خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حقانی نیٹ ورک پر دباو ڈالنے کےلئے امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے خفیہ اڈوں پر تشویش لاحق ہے۔ ادھر نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہےکہ اوباما انتظامیہ نے حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد گروہوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دراین اثنا پاکستان کے ایک سینئر عھدیدار نے نام نہ ظاہر کئے جانے کی شرط پر بتایا کہ حقانی گروہ کو دہشتگردگروہوں کی فہرست میں شامل کرنے سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ امریکہ کا کہنا ہےکہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک دس برسوں سے امریکی فوجیوں کے خلاف حملے کرتا آرہا ہے۔  ...../169